لودھراں: فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کائنات ارسلان کی ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران علی قریشی سے ملاقات، زیادتی کے بعد قتل ہونے والے معصوم بچے شہزاد کے کیس سمیت حالیہ زیادتی کیسز پر تفصیلی بات چیت، ڈی سی لودھراں اور کائنات ارسلان نے زیادتی کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور ملکر اس طرح کے واقعات کے سدباب کی کوششیں کی جائیں گی ۔ ڈی سی لودھراں نے کہا کہ لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے آفس کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھ رہے ہیں۔انشاءاللہ یہاں بھی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا آفس قائم کیا جائے گا۔
کائنات ارسلان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا مکمل تعاون پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے ۔ملکر اور مشترکہ حکمت عملی سے ہی تشدد اور زیادتی کا خاتمہ ممکن ہے.
بہت جلد ضلعی لیول پر ایک چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو بچوں کو تشدد و زیادتی سے بچاؤ اور انکے حقوق کے لئے کام کرے گی کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت مختلف شعبہ زندگی سےتعلق رکھنے والی اہم شخصیات شامل ہونگی۔