سٹار نیوز ۔راولپنڈی: ایک ہی خاندان کے 10 افراد کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا نوٹس پولیس کو سخت ہدایات جاری

تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کا معاملہ سی پی او راولپنڈی کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کر دی

ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر موجود ہیں،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اظہر، نذر، امتیاز گروپ اور ربنواز گروپ کے مابین پیش آیا،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق وجہ تنازعہ چند روز قبل میال گاؤں میں خاتون کا قتل اور دیرینہ دشمنی کا ہے

فائرنگ کے واقعہ میں 5 خواتین اور 4 بچے جانبحق جبکہ تین بچے زخمی ہوئے ہیں، پولیس ترجمان

تمام زخمی ہسپتال منتقل جبکہ مقتولین کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،

پولیس کی فرانزک ٹیم شواہد اکٹھے کرنے کے لئے موقعہ پر موجود، ترجمان راولپنڈی پولیس

واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائ جائے گی،ترجمان راولپنڈی پولیس