ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔کبوتر بازی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ( سٹار نیوز آن لائن ) نواحی گاؤں 94 ج ب میں کبوتر بازی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو طبی امداد دیتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جاں بحق نوجوان کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ