سرگودھا بھلوال کے علاقے سلطان پور نون کے رہائشی شخص نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خودکشی کرلی

سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن)بھلوال کے علاقے سلطان پور نون کا رہائشی عرصہ دراز سے دوبئی میں کام کر رہا تھا ایک ہفتہ قبل ہی پاکستان آیا تھا۔ آج اپنی بیوی کو لیکر کار پر سرگودھا جا رہا تھا کہ چک نمبر21شمالی کے قریب ویرانے میں کار کھڑی کرکے بیوی کو گولی ماردی اور خود بھی خود کشی کرلی۔ فائرنگ کی آواز سن کر قریب کھیتوں میں بکریاں چرانے والے ایک چرواہے نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جب کار کا دروازہ کھولا تو محمد اشرف کے ہاتھ میں پستول تھا میاں بیوی دونوں مر چکے تھے۔

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا