سرگودھا ۔تھانہ پھلروان کے علاقہ سے منشیات کے خاتمہ کیلئے ایس ایچ او عارف حسین چیمہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں عوامی وسماجی شخصیات راوُ اسلام ساجد ، رانا اخلاق احمد ، شبیر احمد بھٹی
پھلروان : (سٹار نیوز آن لائن) تھانہ پھلروان کے علاقہ سے منشیات کے خاتمہ کیلئے ایس ایچ او عارف حسین چیمہ کی کوششیں قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی وسماجی شخصیات راوُ اسلام ساجد ، رانا اخلاق احمد ، شبیر احمد بھٹی ،محمد حیات جسپال نے کیا انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او عارف حسین کی تعیناتی سے قبل علاقہ منشیات کا گڑھ بنا ہوا تھا انہوں نے دو ماہ کے دوران علاقہ سے 2 درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے پابند سلاسل کیا اس وقت علاقہ سے منشیات فروشوں کا صفایا ہوچکا ہے جس پر ہم ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












