سرگودھا ریجن میں نماز عید الا ضحی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ضلعی پولیس افسران تمام تر انتظامات کی خودنگرانی کریں۔ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر
سرگودھا ( سٹار نیوز آن لائن) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثرنے نماز عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ریجن ہذا میں 1300مساجد،امام بارگاہوں و 49 کھلی جگہوں پر نماز عید الا ضحی ادا کی جائے گئی ان میں سے 194اے کیٹگری کے مقامات شامل ہیں۔جہاں عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی وہاں پر پولیس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لوگوں کے داخلے کے لیے سنگل انٹری کو یقینی بنائے۔ریجن ہذا میں بہتر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرہ جات،واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ نماز عید الاضحی کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے ریجن ہذا میں 3889پولیس افسرا ن و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ نماز عید الا ضحی پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ اس کے لیے باقاعدہ ٹریفک پلان جاری کیا جائے۔ ون ویلنگ،ساونڈ سسٹم،ہوائی فائرنگ،نمائش اسلحہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے۔شہروں کے انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جائے۔مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر ڈیوٹی لگائی جائے۔بغیر اجازت قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والوں اور کا لعدم تنظیموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تمام ایمر جنسی سروسز الرٹ رکھی جائیں۔ہائی ویز پر پٹرولنگ ڈیوٹی میں اضافہ کیا جائے۔سرچ آپریشن اور سنیپ چیکنگ بڑھائی جائے۔ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کرام کے ساتھ ہر ضلع میں امن عامہ کے قیام کے لیے میٹنگ کی جاچکی ہیں۔ان تمام علماء کرام نے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے اپناا پنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز تمام تر انتظامات کی خود نگرانی کریں گے اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں گے تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا












