جھنگ(نمائندہ سٹارنیوز)کورونا وائرس سے متاثرہ مزید پانچ مریض صحتیاب،ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 379 میں سے 366مریض مہلک وائرس کو شکست دے چکے محکمہ صحت کی طرف سے اعلیٰ حکام کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں اب تک مقامی سطح پر 358 افراد جبکہ 21زائرین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 366افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 7مریض جاں بحق ہوئے ضلع بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں جھنگ میں تاحال مثبت کیسز کی تعداد صرف 6 رہ گئی ہے دوسری جانب محکمہ صحت حکام کی جانب سے عوام کو ماسک پہننے،کورونا حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ سے بچاجاسکے












