جھنگ(نمائندہ سٹارنیوزنیوز)تھانہ اٹھارہ ہزاری منشیات و شراب فروشوں کی آماجگاہ،سورس رپورٹ کے باوجود پولیس خاموش تماشائی،نوجوان نسل نشے کی لت میں پڑنے لگی،باوثوق ذرائع کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے روڈوسلطان،کلیار والا،آستانہ،واصو،بھریڑی،عمرانہ جنوبی بلہڑ،رشیدپور میں منشیات فروشی اور شراب کشیدہ کاری دھرلے سے جاری ہے سرعام منشیات فروشی کے باعث نوجوان نسل میں بھی دن بدن نشے کا رجحان زور پکڑنے لگا ہے لیکن تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی خفیہ اداروں کی جانب سے سورس رپورٹس بھی بے سود ثابت ہو رہی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ 21جولائی کو خفیہ اداروں کی سورس رپورٹ میں تھانہ اٹھارہ ہزاری کے چار ریکارڈ یافتہ منشیات فروشوں کی نشاندہی کی گئی تاہم پولیس کی جانب سے تاحال مذکورہ افراد کے خلاف کوئی عملی کارروائی سامنے نہیں آسکی علاوہ ازیں سورس رپورٹ میں تھانہ صدر کے تین،تھانہ سٹی اور موچیوالہ کے دو،دو،تھانہ گڑھ مہاراجہ اور قادرپور،سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک،ایک ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کی نشاندہی کی گئی ہے
جھنگ(نمائندہ سٹارنیوز)منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں منتھلی،سیاسی مداخلت رکاوٹ بننے لگی پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقوں میں جاری منشیات و شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن/کارروائیوں میں افسران و اہلکاروں کی منتھلیاں اور بے جا سیاسی مداخلت مسلسل آڑے آرہی ہے خفیہ اداروں کی سورس رپورٹس کو بھی خاطر خواہ عمل میں نہیں لایا جاتا بلکہ افسران/تھانیداروں کی جانب سے سورس رپورٹ پر کارروائی کی بجائے گن مینوں/ٹاؤٹ افراد کے ذریعے مک مکا کرلیتا جاتا ہے کارروائی کی بجائے سورس رپورٹ کا جواب بنا کر اعلیٰ افسران کو بھیج دیا جاتا ہے












