لیہ پولیس کی بڑی کامیابی ۔۔
21 سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار ۔۔
ملزم نام تبدیل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، جسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا۔۔۔ ملزم قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔۔
لیہ (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کےمطابق تھانہ چوک اعظم کے 1998 کےمشہور قتل کیس جس میں ڈاکٹر طاہر نعمان ڈونہ کے بھائی کو ملزم شفیق نے قتل کر دیا تھا، جو بعد ازاں پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا، اور اپنا نام تبدیل کرکے رضوان کے نام سے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا لیہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے انٹرنیشنل پولیس(انٹرپول) سے رابطہ کیا اور آخرکار 21 سال بعد ملزم شفیق عرف رضوان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔۔
ملزم کو پاکستان منتقل کیا گیا، اور تھانہ چوک اعظم پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھجوا دیا گیا ہے ۔۔
عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی مسلسل کاوش اور بڑی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔۔۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز لیہ













