بچیانہ (نمائندہ سٹارنیوز)آئی جی پنجاب نے تھانہ بچیانہ بنانے کیلئے آر پی او فیصل آباد سے کوائف طلب کرلئے۔تھانہ لنڈیانوالہ اور نیا تھانہ بچیانہ کی علیحدہ علیحدہ آبادی اور پانچ سالہ سابقہ کرائم طلب تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے آر پی او فیصل آباد راجہ رفعت مختار سے تھانہ لنڈیانوالہ اور نیا بننے والا تھانہ بچیانہ کے دیہات،موضع جات اور محلہ جات کی لسٹ طلب کر لی ہے ۔جبکہ تھانہ لنڈیانوالہ سے نیا تھانہ بچیانہ کا زمینی فاصلہ تھانہ لنڈیانوالہ اور تھانہ بچیانہ کی کمپیوٹرائزڈ اور رنگین نقشہ جات کی کاپیاں تھانہ بچیانہ کی فریش فرد اور عکس شجرہ کی کاپی طلب کرتے ہوئے کہا ہے ک تمام تفصیلات 03۔اگست مکمل کیں جائیں تاکہ بچیانہ میں نیا تھانہ قائم کیا جائے ۔آئی جی پنجاب کے اس گرین سگنل پر بچیانہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑی ہے ۔#