سرگودھا پولیس کی جانب سے عیدالاضحی کے موقعہ پر سیکورٹی انتظامات

سرگودھا ( سٹار نیوز آن لائن)سیکورٹی پلان کے مطابق نماز عید الاضحی شہر داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکے لگے گئے ہیں عید الاضحی کے موقع پر501 مساجد, امام بارگاہوں، 33 کھلے مقامات سمیت دیگر مقامات پر نماز کی ادائیگی کیلئے سرگودھا پولیس کے 950 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں
کیگڑی اے 73 اور 448 مقامات کو کیگڑی بی میں رکھا گیا ہے عید گاہوں اور کھلے مقامات سمیت امام بارگاہوں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں نگرانی کی جا رہی ہے 7 ایس ڈی پی او ، 27ایس ایچ اوز ، 142 سب انسپکٹرز ، 210 اے ایس آئی کے علاوہ 775 سے زائد کانسٹیبل ڈیوٹی پر مامور کیے گئے ہیں پارکس اور قبرستانوں پر بھی علیحدہ سیکورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے
عیدالاضحی پر ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس اور محافظ سکواڈ بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں
نماز عید اور عید کے دنوں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ SOP’sاور سوشل ڈسٹسنگ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے
سرگودھا پولیس کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرنے کے ساتھ عوام کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،

رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا