ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن سرگودھا افضال احمد کوثر نے نماز عید اپنے افسران اور جوانوں کے ساتھ ادا کی
سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن)آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر نےڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ، ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کے ہمراہ اپنے جوانوں کے ساتھ نماز عید پولیس لائنز سرگودھا میں ادا کی ۔ اس موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام تر حفاظتی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے افسران اور جوانوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ نماز عید کے بعد ملکی سلامتی کی دعائیں کی گئیں ۔ آر پی او سرگودہا کا کہنا تھا کہ یہ ایک ریت کے طور پر چلا آ رہا ہے کہ عوام الناس کے لئے پرامن نماز عید کو یقینی بنانے کے بعد پولیس لائنز میں نماز عید کی ادائیگی ہوتی ہے جس میں افسران اور جوان شرکت کرتے ہیں جس سےہمارے شہریوں کی طرف یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ ہماری اولین ترجیح اور عبادت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
رپورٹ محمد آصف سٹار نیوز سرگودھا













