محمد عرفان شیخ
محکمہ انہار ڈویژن ہیڈ تریموں سیکشن رنگ پور کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرعام کٹ لگا کر پانی کی چوری جاری کاشتکاروں کا احتجاج
تفصیل کے مطابق محکمہ انہار تریموں ڈویژن کے رنگ پور سیکشن راجبار 4/L پر سرعام دن دہاڑے کٹ لگا کر پانی کیا حا رہا ہے ۔ ٹیل کے کاشتکاروں نےصبح سویرے کٹ والی جگہ پر جاکر محکمہ انہار کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ پانی چوری میں محکمہ انہار کا عملہ ملوث ہے ۔ بار بار شکایات کے باوجود کبھی کوئ کاروائ نہیں کی گئ پانی چوری کی وجہ سے ٹیل تک نہیں پہنچ سکتا جس سے فصلیں برباد اور زمینیں بنجر ہو رہی ہیں ۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے محکمہ انہار ڈویژن ہیڈ تریموں کے اہلکاروں ایس ڈی او گڑھ موڑ اور ایکسین اور ماتحت عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ کاشتکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا پانی چوروں کے خلاف فوری کاروائ کی جائے اور ذمہ داروں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ تاہم کئ گھنٹوں بعد مقامی ایم پی اے کی مداخلت اور فوری کاروائ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔