واصو آستانہ(نامہ نگار) عطائی ڈاکٹر سرجن بن کر غیرقانونی پریکٹس کرنے لگے۔تحصیل احمدپورسیال اورتحصیل
اٹھارہ ہزاری و گردونواح کے مختلف علاقوں ڈال موڑ ، رشیدپور، روڈو سلطان ، کوٹ شاکر و دیگر علاقوں میں محکمہ ہیلتھ افسران کی مبینہ ملی بھگت سےعطائی مرد و خواتین ڈاکٹر سرجن بن کر غیرقانونی طور پر سرعام پریکٹس کرنے لگے ہیں جبکہ محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ رکھی ہے۔ان عطائی سرجن فیمیل ڈاکٹروں کے ہاتھوں زچگی کے آپریشن کے دوران کئ زچہ و بچہ موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے عوام ان عطائیوں کے ہتھے چڑ کر مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہور ہے ہیں۔شہریوں کی نشاندہی پر محکمہ ہیلتھ کے افسران مجبوراً اگر کسی عطائی کی کلینک کو بند بھی کردیں تو بااثر عطائی مبینہ طور پر رشوت دیکر ڈی سیل کی آڑ میں دوسرے دن ہی کھلوا لیتے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔