ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا ہے کہ ضلع بھرکو پولیو فری رکھناہم سب کی ذ مہ داری ہے کیو نکہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ان کو مستقل معذوری سے بچانا ہمارا قومی اور مذہبی فر یضہ میں شامل ہے۔ انہوں نے یہ بات ضلعی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔اس موقع ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ محمد عرفان،اسسٹنٹ کمشنرپیر محل سلمان ظفر، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سند س حارث،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن مہر آفتاب احمد، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل و یلفیئر رائے شکور، پی ای او ایچ ڈاکٹر سعد اللہ نیاز ی، قاری شمس الزمان قادری و دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا کہ دورافتادہ علاقوں میں پولیو مہم کے لئے خصوصی پلان تشکیل دیا جائے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ہمہ قسمی مدد فراہم کر ئے گی انسداد پولیو مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بچہ ویکسی نیشن سے نہ رہ جائے بلکہ انسدادپولیو کی قومی مہم کے دوران بچوں کو پولیوویکسین پلانے کاسوفی صدٹارگٹ ہرصورت پوراکیاجائے۔ڈپٹی کمشنرنے خبردار کیا کہ اس قومی مہم میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران واہلکار ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں پو لیو کی تین روزہ قومی مہم 15سے18 اگست تک جاری رہے گی جس میں کل 948ٹیمیں حصہ لیں گی،اجلاس میں بتایا گیا کہ 82یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر کے 3لاکھ92ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس مہم میں موبائل ٹیمیں 846حصہ لیں گیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا،بیان کیا جاتا ہے کہ شہری اظہر خان ولد کمال خان قوم کھرل سکنہ چاہ لال والا کمالیہ ہمراہ محمد خالد ولد غلام رسول قوم سپرا سکنہ محلہ حسین شاہ کمالیہ اور اقبال ولد اللہ داد قوم دین دار سکنہ چاہ بیرون والا کمالیہ موٹر سائیکل یونائیٹڈ برنگ سرخ بلا نمبری پر جا رہے تھے کہ قبرستان روشن شاہ کے قریب 2نامعلوم ملزمان بسواری موٹر سائیکل مسلح آتشیں اسلحہ نے ان سے نقدی،شناختی کارڈ، موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع 15پر دی گئی جس پر ایس ایچ او سٹی کمالیہ انسپکٹر غلام شبیر،سب انسپکٹر ضیا ء الحق ودیگرپولیس ملازمین موقع کے لئے روانہ ہوئے اسی دوران اظہر خان معہ ہمرائیاں جائے وقوعہ سے ماموں کانجن روڈ پل پر پہنچ گئے کہ2موٹر سائیکلوں پر سوار افراددرمیان میں فاصلہ رکھتے ہوئے ماموں کانجن پل کی طرف آئے جن کو اظہر خان اور اس کے ساتھیوں نے پہچان لیا اور موٹر سائیکل روکنے کی کوشش کی جس پر اگلے موٹر سائیکل سوار نے آتشیں اسلحہ سے اظہر خان پر فائر کئے جو کہ پیچھے آتے ہوئے دوسرے موٹر سائیکل سوار کی بائیں ٹانگ پر لگے جو اپنا توزان قائم نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سے گر گیا جبکہ فائر کرنے والا فرار ہو گیا اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،اظہر خان نے ایس ایچ او سٹی کمالیہ کو بتلایا کہ ہمارے ساتھ جن 2لوگوں نے واردات کی ہے یہ شخص ان میں سے ایک ہے جس پر ایس ایچ او سٹی کمالیہ نے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے اظہر خان کا چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون، شنا ختی کارڈ اور نقدی برآمد ہوئی،گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنا نام عمران ولد شمعون قوم وٹو سکنہ608گ ب تاندلیانوالہ فیصل آباد بتلایا اور واردات کرنا تسلیم کیا ملزم نے بتلایا کہ اس واردات میں میرے ساتھ نعیم ولد عبدا لغفو ر قوم پروکا سکنہ گوگیرہ بنگلہ بھی شامل تھا،گرفتار زخمی ملزم کو THQکمالیہ برائے علاج معالجہ داخل کروا دیا گیا ہے، ملزم عمران ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف تھانوں کو قتل،اقدام قتل،دوران ڈکیتی قتل،اور سرقہ بالجبر کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ہے اور خطر ناک مجرم اشتہاری ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،ڈی پی او رانا عمر فاروق نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جو ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے ماررہی ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ریجنل پولیس فیصل آباد راجہ رفعت مختار کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں جنرل میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او رانا عمر فاروق،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹربہار حسین بھٹی،ڈی ایس پی صدر سرکل نعیم عزیز سندھو،ڈی ایس پی کمالیہ فرخ سہیل،ڈی ایس پی گوجرہ افتخار احمد،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم واجد بھروانہ،ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید،ڈی ایس پی لیگل محمد اشرف،پی ایس او ٹو ڈی پی اوسب انسپکٹر غلام مصطفیٰ،او ایس آئی بابر نثار، پی آر او محمد عطا ء اللہ سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوزاور تفتیشی افسران نے شرکت کی، ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد راجہ رفعت مختار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب نے انسپکٹر جنرل آف پولیس شعیب دستگیر کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ا ور پالیسی گائیڈ لائن کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام دینی ہے جس میں تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا ہماری اولین ترجیح ہے تمام افسران و پولیس ملازمین اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور تمام پیشہ ورانہ امور کی انجا،م دہی میں شفافیت پیدا کریں غیر قانونی حراست اور ٹاؤٹ ازم میں ملوث پائے جانے والے افسران کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور مقدمات کے اندراج میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام افسران میرٹ پرتفتیش کو یقینی بنائیں،اپنی تمام تر توانائیاں اور وسائل تھانے میں عوام دوست ماحول،سروس ڈلیوری اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے میں صرف کریں، عوام الناس کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اچھے روابط قائم کریں گالی گلوچ سے پرہیز کریں کیونکہ ہمارا رویہ اور ہمارا لہجہ ہی ہماری اخلاقیات کی پہچان ہے ہم سب نے مل کر منشیات فروشی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے اور کار خاص والے کلچر کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہے اپنے مائینڈ سیٹ کو تبدیل کریں اپنے رویے کو بہتر کریں اور اپنی عاقبت کی فکر کرتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیا ں پیدا کریں،اس کے علاوہ آر پی او اور ڈی پی اونے تمام افسران کو محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا۔
میاں عبدالجبار طاہرڈسٹرکٹ رپورٹر