احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر) غیرقانونی طور پر گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کا دھندا عروج پر پہنچ گیاانتظامیہ بڑے سانحہ کی منتظر۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل احمدپورسیال۔گڑھ مہاراجہ گردونواح میں گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کے دوران آئے روز دھماکوں کے باوجود انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث گیس ریفلنگ کی دوکانیں سکیورٹی رسک بن چکی ہے شہرکے گنجان آباد علاقوں میں مذکورہ غیرقانونی دھندا کھلے عام جاری ہے جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی مہلک سنگین حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ کی طرف سے مصلحت پسندی کے تحت گیس سلنڈروں کی غیرقانونی ریفلنگ کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی انسدادی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی ذرائع کے مطابق تحصیل احمدپورسیال۔گڑھ مہاراجہ کے مختلف بارونق علاقوں اور مارکیٹوں میں گیس ریفلنگ کا کاروبار عروج پرپہنچ چکا ہے انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ کا نظام موثر نہ ہونے کے باعث مذکورہ دھندے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مگر تمام حقائق علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کی منتظر ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سلنڈروں کی ریفلنگ کے اڈوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور مذکورہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔۔