وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور اور دیگر شہروں سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہری انتظامیہ اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) حکام سے رابطہ کیا، وزیر اعلیٰ نے لاہور اور دیگر شہروں سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارش کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے، بارش ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے پانی کیوں کھڑا ہے؟
انہوں نے ہدایت کی کہ واسا حکام مرکزی اور رابطہ سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی پر توجہ دیں، جہاں جہاں پانی جمع ہے افسران اپنی نگرانی میں وہاں سے نکاسی مکمل کروائیں












