ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ گلیات میں موجود ٹریکس کو جدید خطوط پر استوار اور ان کو بہتر بنا نے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے
ایبٹ آباد (سٹار نیوز آن لائن) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ گلیات میں موجود ٹریکس کو جدید خطوط پر استوار اور ان کو بہتر بنا نے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی بدو لت گلیات کے تمام ہائیکنگ ٹریکس کو بہتر بنانے اور سیاحوں کو ہائیکنگ سہولیات میسر ہو نگی۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جمعرا ت کے روز اپنے دفتر میں گلیات میں ٹریکس کی بہتری اور جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب، ڈی ایف او گیلیز، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی، اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
رپورٹ محمد عتیق سلیمانی سٹار نیوز مانسہرہ












