ویلڈن مظفرگڑھ پولیس
مظفر گڑھ ۔دس محرم والے دن 13 سالہ بچے زین العابدین سے زیادتی کے بعد اسے نازک حصے پر گولی مارنے والا مرکزی ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا
مظفر گڑھ (سٹار نیوز آن لائن)دس محرم والے دن 13 سالہ بچے زین العابدین سے زیادتی کے بعد اسے نازک حصے پر گولی مارنے والا مرکزی ملزم مظفرگڑھ پولیس نے گرفتار کرلیا
13 سالہ معصوم زین العابدین اس وقت موت سے جنگ لڑتا ہوا نشترہسپتال ملتان میں داخل ہے ۔ظلم یہ ہے کہ بچے کا والد انتہائی غریب اور مفلوک الحال ہے ۔جیب میں ایک ٹکا تک نہیں ۔مرکزی ملزم مینا کورائی سمیت تین ملزمان نےبچے سے زیادتی کے بعد اُس کی نازک جگہ پر گولی ماردی جو جسم کے پار ہوگئی مُلزمان زین العابدین کو جتوئی (ضلع مُظفر گڑھ) میں مچھلی کھلانے کے بہانے جنگل میں لے گئے، اُس کے ساتھ بدفعلی کی اور مزاحمت پر زین کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے تھے
رپورٹ عثمان خان خٹک












