وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات
سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں اسمبلی کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
“نئی عمارت کی تعمیر جلد مکمل کروانے کیلئے تین شفٹ میں کام کیا جائے گا۔ تاکہ نومبر میں ہونے والا اجلاس نئی عمارت میں منعقد ہو۔” چودھری پرویز الہیٰ

ملاقات میں 2 ستمبر کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بلائے گئے اسمبلی اجلاس پر مشاورت کی گئی

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے زیر تکمیل کام جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق ۔