اسلام آباد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے محرم الحرام کے دوران صحابہ کرامؓ کی توہین کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شیعہ معتدل علما ء سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر کی مذمت کریں، پیر کے روز جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے محرم الحرام میں اسلام آباد اور کراچی میں ہونے والے توہین آمیز واقعات پر آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے معتدل شیعہ علما کرام سے اسلام آباد اور کراچی میں ہونے والے توہین آمیز واقعات کی مذمت کا مطالبہ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حضرت ابو بکر صدیق رضہ اللہ تعالی عنہ کی توہین کا واقعہ عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے کا باعث بنا ہے اسی طرح کراچی میں صحابہ کرام کی سربازار توہین سے امت مسلمہ میں غصہ کے جذبات پائے جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ صحابہ کرام کی توہین کے دونوں واقعات فرقہ واریت کی آگ بڑھانے اور ملک میں خون خرابہ کرانے کی منظم سازش کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ریاست کی ناک کے نیچے یہ سب کچھ ہورہا ہے اور حکومت کی خاموشی اشارہ دیتی ہے کہ ایسے واقعات کے پیچھے حکومت یا ریاست کا کوئی گوشہ کارفرما ہے انہوں نے کہاکہ ایسے بدبخت اور بد گو عناصر کے خلاف اہل سنت کا ردعمل فطری ہے تاہم اتنے اشتعال کے باوجود اہل سنت عوام نے صبر اور امن کا دامن تھامے رکھا ہے انہوں نے کہاکہ اہل تشیع کے معتدل علما آگے آئیں اور ان عناصر کی مزمت کریں اوراس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اہل تشیع کے جید علما اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ عوام الناس ایسے واقعات کے پیچھے اٴْن عناصر سے بھی اگاہ رہیں جو ملک کو خون خرابہ کی طرف دھکیلنا چاھتے ہیں عوام الناس اشتعال میں نہ آئیں اور ریاست سے مطالبہ کریں کہ ان توہین آمیز واقعات کا فوری نوٹس لے اور ایسے عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دے