صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن کی پاک وہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 263ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب میں شرکت ۔
وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ، نے عرس مبارک کی تقریب کا افتتاح دربار کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا۔
وزیر اوقاف نے مزار اقدس پر پھولوں کی چادر پوشی کی۔
ملک کی ترقی و سلامتی،افواج پاکستان،کشمیر کے محصورین اوروباؤں و بیماریوں سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
محکمہ اوقاف نے عرس مبارک کی تقریبات کے لئے 3 لاکھ 53 ہزار روپے جاری کر دئیے۔
صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ
صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا۔وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ
دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ
وزیر اوقاف کی دربا کے ارد گرد کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت نکاہ رکھنے کی ہدایت۔
صوبائی وزیر نے سیکر ٹری اوقاف و دیگر افسران کے ہمراہ دربار کے اطراف میں پرسکیورٹی انتظامات اور زائرین کے لئے لنگرکا بھی جائزہ بھی لیا













