میاں چنوں، گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر مقامی زمیندار کا خاتون پر تشدد

میاں چنوں تھانہ تلمبہ کی حدود موضع میر پور کی رہائشی خاتون حنیفاں بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے سامنے کھڑا ہونے سے منع کرنے پر مقامی زمیندار محبوب اعوان اور اُسکے ساتھیوں نے ڈنڈؤں سے بہمانہ تشدد کیا.تشدد سے جسم کے مختلف حصوں پر نشان پڑ گئے.متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ مجھے پاؤں اور بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا. ملزمان کی جانب سے تشدد اور غلیظ گالیاں دیں گئیں.رابطہ کرنے پر ڈی پی او خانیوال محمد وسیم نے بتایا
مدعی خاتون کی درخواست پر کاروائی کی جائےگی،معاملہ کی مکمل میرٹ پر کاروائی ہوگی. قصوروار کو قانون کے تحت سزا ملے گی.