مظفرگڑھ، نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کا آتے ہی بغیر پروٹوکول اکیلے تھانہ صدر مظفرگڑھ, سول لائنز, خانگڑھ اور روہیلانوالی کا سرپرائز وزٹ،
زیر تفتیش مقدمات، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری میں عدم دلچسپی اور ریکارڈ کی عدم تکمیل پر ایس ایچ او،ز محرران کو شوکاز نوٹسز جاری جبکہ تھانہ صدر قتل کے مقدمات میں نگرانی کر کے فوری تکمیل کیلئے ایس ڈی پی او،ز کو ہدایات جاری
*ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال نے مظفرگڑھ پہنچتے ہی بغیر پروٹوکول اکیلے اچانک تھانہ صدر مظفرگڑھ تھانہ سول لائنز، خانگڑھ اور روہیلانوالی جا پہنچے، تھانہ سول لائنز میں زیر تفتیش مقدمات نامکمل تفتیش پر اظہار برہمی کیا اور مکان اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر بھی تھانہ سول لائنز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کو شوکاز جاری کرتے ہوئے 20 ستمبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے، ڈی پی او نے ایس ایچ او، محرر تھانہ خان گڑھ اور ایس ایچ او اور محرر تھانہ روہیلانوالی کو ریکارڈ کی عدم تکمیل و غیر تسلی بخش کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری کیئے، تھانہ صدر میں وزٹ پر قتل کے دو مقدمات پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل کو حکم جاری کیا کہ جلد ہی اپنی سپر ویثرن میں قتل کے دونوں مقدمات کی تفتیش مکمل کروائیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ تفتیش میں بلاوجہ تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، ریکارڈ کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائیگی، جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و ملازمان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائیگی،












