لاہور موٹروے پر سڑک پرخاتون سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی
لاہور (سٹار نیوز ) پنجاب کے شہر گجرپورہ میں سڑک پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر لاہور گجرپورہ میں خاتون کی سڑک پر گاڑی کا پیٹرول ختم ہوا تو نامعلوم ملزمان خاتون کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر انہیں بچوں کے ہمراہ کچے کے علاقے میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ خاتون نے رشتہ دار کے مشورے پر موٹروے پولیس کو کال کی تو موٹروے پولیس کی جانب سے جواب ملا کہ یہ علاقہ بیٹ میں نہیں آتا، رشتہ داروں کے پہنچنے سے قبل دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان ایک لاکھ روپے، سونے کے دو کڑے، بریسلٹ، تین اے ٹی ایم کارڈ بھی لوٹ کر فرار ہوگئے، گجرپورہ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے رشتہ دار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی،عثمان بزدار کا کہناتھا کہ سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تھانہ گجرپورہ کی حدود میں دو ماہ قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا 5 افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا












