تونسہ شعیف جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے واقعات میں کمی نہ آسکی تونسہ شریف میں ایک اور خاتون جنسی درندگی کا شکار ہوگئی تھانہ ریتڑہ کی حدود بستی لاشاری میں دو بچوں کی ماں سے اجتماعی ذیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا

جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر بچوں کے سامنے خاتون کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنا دیا لواحقین کے احتجاج کے بعد تھانہ ریتڑہ پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر تاحال کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے موٹروے واقعے بعد یہ دوسرا بڑا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جس پر باقاعدہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے متاثرہ خاتون کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے نوٹس لیتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے












