اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فی الفور ہسپتال منتقل کیا جائے، ایم پی اے رخسانہ کوثر کی طرف سے قرارداد اسمبلی میں جمع،
لاہور (سٹار نیوز) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فی الفور ہسپتال منتقل کیا جائے
تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کا متن،
صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان حکومت وقت سے اس امر کی پرزور سفارش اور مطالبہ کرتا ہے کہ قائد حزب اختلاف اپوزیشن لیڈر اسیر جمہوریت حمزہ شہباز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پران کو فی الفور ہسپتال منتقل کرکے ابتدائی طبی امداد دی جائے،تاکہ مستقبل میں سنگین نتائج سے بچا جا سکے، قراردار رکن ممبر پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی












