سوتیلے باپ کے ہاتھوں17 سالہ بیٹی زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (سٹار نیوز آن لائن ) گوجرانوالہ میں سوتیلے باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں تھانہ دھلے کے علاقہ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق 17 سال کی لڑکی کے والد کا انتقال ہوا تو ماں نے دوسری شادی کر لی تھی، ملزم نے گھر میں اکیلے ہونے پر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، متاثرہ لڑکی کے شور کرنے پر اہل محلہ نے پولیس کو بلا کر ملزم کو گرفتار کروا دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔