معروف روحانی بزرگ سلطان العارفین کی نگری کے مکین اوران کےفکری ترجمان اولادباہوسلطان جناب صاحبزادہ سلطان احمد علی صاحب دنیا کے پہلے دس متاثرکن شخصیات میں شامل۔ایک ورلڈلیول کی اکیس رکنی کمیٹی نےٹاپ ٹین متاثرکن افرادکاچناوکیا تو پہلے نمبر پرترکی کی خاتون اول مسزآمنہ اردگان کو منتخب کیاگیا جبکہ اسی فہرست میں دیگر عالمی رہنماوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ناموردانشورچیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ،چیف ایڈیٹر مراة العارفین،نائب سرپرست اصلاحی جماعت پاکستان،جنرل سیکرٹری عالمی تنظیم العارفین،جنرل سیکرٹری حضرت سلطان باہو کونسل،روحانی رہنماءصاحبزادہ سلطان احمدعلی صاحب کوان کی انٹرنیشنل طورپر اقوام وممالک کےدرمیان امن اورترقی پسنداقدامات پر دسویں نمبرپر انتہائی متاثرکن شخصیات میں نامزدکیاگیا ہے.موصوف سلطان الفقرششم صاحبزادہ سلطان محمداصغرعلی کے چشم وچراغ ہیں اوران کے روحانی جانشین صاحبزادہ سلطان محمدعلی کے برادرخورد ہیں۔۔یقینا ان کاانتخاب جہاں پاک سرزمیں کیلیے باعث فخروانبساط ہے وہاں پردودریاوں اورمیٹھے پانی کی سرزمین جھنگ کی دھرتی کیلیے وجہ افتخاروامتیازہے۔مریدین اورعوام الناس ان کے انتخاب پر شاداں وفرحاں ہیں۔سیاست،صحافت،معاشرت اورمذہب سےوابستہ تنظیمات نے انہیں مبارکباد کے تہنیتی پیغامات دیے ہیں۔