تھانہ سٹی میاں چنوں کے اہلکار اظہر گجر پر رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام. گورنر پنجاب کی آمد پر ورثاء کا شدید احتجاج.
میاں چن نہر لوئر باری دوآِب پل 16 کے قریب رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا. جسے ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے نشتر ریفر کیا گیا.رکشہ ڈرائیور آصف نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا. فیصل ٹاؤن کے رہائشی مقتول رکشہ ڈرائیور کے ورثاء نے طیب چوہدری کی رہائش گاہ پر گورنر پنجاب کی آمد کے موقع پر نے شدید احتجاج کیا اور دہائیاں دی. اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ آصف کرائے پر رکشہ چلاتا تھا .10 ستمبر کو پولیس کانسٹیبل اظہر گجر و دیگر ساتھیوں نے ملکر میرے آصف کو گولی مارکر قتل کیا ہے. مرنے سے قبل آصف نے بتایا کہ اظہر نے گولی ماری ہے مقتول نے کاغذ پر اظہر کا نام بھی لکھا کر دیا ہے. مظاہرین نے مزید بتایا کہ مقتول آصف نے کئی بار بتایا کہ پولیس اہلکار اظہر اُسے دھمکیاں دیتا ہے. متاثرین نے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے. دوسری طرف ڈی پی او خانیوال محمد وسیم نے بتایا کہ الزام علیہ پولیس اہلکار اظہر کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے.مکمل تفتیش میرٹ پر ہوگی. جو بھی ذمہ دار ہوگا کاروائی کی جائےگی. اور مدعیوں کے ساتھ ہر ممکن انصاف ہوگا












