پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد
لاہور( سٹار نیوز آن لائن)درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں۔عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کا استعمال روکنے پر سختی سے عمل کرانے کا حکم بھی دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے جب کہ سندھ حکومت بھی پولی تھین بیگز پر پابندی عائد کر چکی ہے۔محکمہ ماحولیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر اگر بر وقت قابو نہ پایا گیا تو اس کے سنگین نتائج مرتب ہو ں گے ، حکومت کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے کی جانے والی کاو شوں میں ہر فرد نہ صرف حصہ لے بلکہ اس مسئلہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنا مثبت کر دار ادا کرے ، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا عصر وقت کا تقا ضا ہے ،پولی تھین کے لفافو ں کے غلط استعمال کو روکنا،پولی تھین لفافوں کے بڑھتے ہو ئے رجحانات کے دیگر عوامل پر قابو پانا وقت کی ضرورت ہے ، پولی تھین کے لفافے مختلف اقسام کا زہریلہ کمیکل چھوڑتے ہیں جو کہ ما حول کو نتہائی آلو دہ کر نے کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ انسانوں ، جانوروں اورجانداروں کیلئے بھی انتہائی خطر ناک ہے ، ان پلاسٹک بیگز کی تلفی، زمینی پانی کیلئے بھی نقصان دہ ہے ہو جوہم سب روزانہ بنیا د کی استعمال کر رہے ہیں ، ڈسٹرکٹ آفسیر ماحولیات بابر خان کا مزید کہنا تھا کہ کہ پولی تھین بیگز کی پیداوار کو کنٹرول کرنے،ان کے بنانے،خرید و فروخت اوراستعمال کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں مو ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں عوام کو شعوروآگاہی دینے کیلئے مہم کا آغاز کیا جائے گا،اس مہم میں سول سو سائٹی ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ،عوام کی کثیر تعداد کی بھی مدعو کیا جائے گا، عوام کے تعاون کے بغیر آلودگی کے مسائل کو کنٹرول کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے مطلوبہ نتائج اس وقت تک حاصل نہیں ہو سکتے جب تک عوام بامقصد ہو کر اس مہم میں شرکت نہ کریں ۔













