ٹوبہ ٹیک سنگھ انصاف خدمت کمیٹی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی شامل کرلیا گیا –
ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن) انصاف خدمت کمیٹی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بھی شامل کرلیا گیا – خدمت کمیٹی میں شامل خواتین کو ریسکیو 1122 کی جانب سے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ٹریننگ دی گئی- ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے سپورٹس سٹیڈیم میں منعقدہ خواتین کے تربیتی سیشن میں شرکت کی – اس موقع پر مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئیر فراز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل ، سیکرٹری جنرل انصاف خدمت کمیٹی صفدر حسین خان، کوارڈینیٹر انصاف خدمت کمیٹی سہیل عباس ، سمیت دیگر عہہدیداران نے بھی اس موقع پر موجود تھے – ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی فلاحی کاموں میں شرکت خوش آئندہ ہے- ان خواتین سے کورونا ٹائیگرز فورس میں مدد لی جائے گی – سرپرست اعلی چوہدری محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف خدمت کمیٹی میں شامل خواتین 30 وارڈز میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کام کرینگی –
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ













