ٹوبہ ٹیک سنگھ زراعت کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب اس شعبہ کی ترقی اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے عمر جاوید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن ) زراعت کا شعبہ ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب اس شعبہ کی ترقی اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے عمر جاوید ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کے افسران فیلڈ میں نکلیں اور کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشتکاری، معیاری ، کھادوں ، بیجوں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں- انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزی کمیٹی اور ٹاسک فورس سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں محکمہ زراعت ، واٹرمنیجمنٹ،پیسٹ وارننگ ، سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ، پیسٹی سائیڈ، سیڈ ایسوسی ایشنز اور کا شتکاروں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی -اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کو جعلی ، غیر معیاری زرعی ادویات فروخت کرنے والوں اور
فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی- انہوں نے کہا کہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو جدید طریقوں کے استعمال بارے بھی آگاہ کیا جائے – ڈرپ اری گیشن سسٹم کی افادیت بارے بھی بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے- انہوں نے کہا کہ ضلع میں زراعت کی ترقی کیلئے دستیاب وسائل کیمطابق تمام ضروری اقدامات ہونے چاہئیں اس کے ساتھ کپاس کی فصل کو بیماریوں سے بچانے کے لئے بھی کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے-

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف ٹوبہ ٹیک سنگھ