چوک اعظم گزشتہ شب خوفناک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جانبحق، گھر میں موجود ہمشیرہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق،
تفصیلات کے مطابق (سٹارنیوز) گزشتہ شب گاڑی میں سوار 6 افرادفیصل آباد ایئر پورٹ سے لیہ (چوک اعظم) جا رہے تھے کہ موٹروے ایم فور پر ٹریلر اور گاڑی میں خوفناک تصادم ہوگیا حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاںبحق ہو گئے جبکہ 8 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا، جس کی خبر سنتے ہی ان کی ہمشیرہ دل برداشتہ ہو گئی، دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق،
حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے چوک اعظم کے رہائشی بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں عیسیٰ ، یعقوب، عمران اور دیگر شامل ہیں، ان کی ہمشیرہ دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق،
لاشیں چوک اعظم ان کے علاقہ میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا،