جھنگ۔۔ کارکنان ہر سطح پر تیار رہیں اشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گےمولانا محمد آصف معاویہ سیال

گڑھ مہاراجہ ( سٹار نیوز آن لائن ) کارکنان ہر سطح تیار رہیں اشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گےمولانا محمد آصف معاویہ سیال
تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال گھیل پور کی مرکزی جامع مسجد میں عوامی خدمت پارٹی پاکستان کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عوامی خدمت پارٹی کے چیئرمین مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوامی خدمت پارٹی پاکستان تحصیل بھر یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آنے والے ہیں کارکنان ہر سطح پر تیار ہے انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کے مقابلے میں ہر اپنا امیدوار لایا جائے گا اور اس کی بھرپور سپورٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل بہت سارے ہے لیکن ابھی تک منتخب ممبران نے علاقے کے مسائل حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی وہ حلقے میں چکر لگانا بھی گوارا نہیں کرتے جس سے دن بدن علاقے کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں میں سیاست کی عبادت سمجھ کر کرتا ہوں اور انشاءاللہ میں منتخب ہوکر اپنے علاقے کے مسائل کو فوری طور حل کرنے ترجیج دوں گامزید انہوں نے کہا کہ امیر عباس خان سیال کے ساتھ میرا کوئی اتحاد نہیں ہوا دوستوں اور کارکنوں کے ساتھ مشورہ کرکے اتحاد کروں گا اس موقع پر تحصیل صدر فوجی محمد رمضان بلوچ، سٹی صدر اہلسنت والجماعت شیخ محمد عارف،اسمیل خان بلوچ، چوہدری حسن معاویہ، مہر محمد مظہر دوآنہ، چوہدری لیاقت علی میو، سید بدر جہاں،مہر یوسف گل، ارباب طارق ایری، قاری سلطان احمد نون، اور سیاسی سماجی شخصیت سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

رپورٹ ۔محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز