احمدپورسیال ۔ حاجی شفقت عباس پی ٹی آئی یونین کونسل بنگلہ یاسمین کے صدر منتخب نوٹیفکیشن جاری

احمد پور سیال( سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمدپورسیال نے حاجی شفقت عباس کو یونین کونسل بنگلہ یاسمین کا صدر منتخب کیا اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا اس موقع پر حاجی شفقت عباس نومنتخب صدر یونین کونسل بنگلہ یاسمین نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتا ہوں اور انشاءاللہ پارٹی کا وفادار رہوں گا اور صدر ہونے کے ناطے انشاءاللہ اپنے علاقے کے مسائل اور حل کرنے کی کوشش کروں گا مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غریب پرور پارٹی ہے انہوں نے ہمیشہ غریب کابھلا سوچا ہے مزید انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کررونا کی وبا سے بچائے اسلام کو بچائے اس موذی مرض کو ختم فرمائے اس موقع پر نو منتخب ہونے والے یونین کونسل بنگلہ یاسمین کے صدر حاجی شفقت عباس کو ڈاکٹر عبدالغفور کشمیری مہر محمد بلال پٹرولنگ پولیس،مہر محمد علی، مہر مظفر گل ، محمد رقیب کشمیری ،محمد عتیق بھٹہ چوہدری امجد علی گجر، مرزا شکیب الحسن نے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

رپورٹ سیف اللہ صدیقی سٹار نیوز احمد پور سیال