کراچی کلفٹن میں 22 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ، دوران تفتیش دل دہلا دینے والے انکشافات، اوباش لڑکے معصوم لڑکی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن کے پارک سے گذشتہ روز اغوا ہونے والی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کو لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے فوری ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین خاتون کے ساتھ موجود ہیں۔مذکورہ لڑکی ایک نجی ادرے میں ملازمت کرتی ہے جسے گذشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر گاڑی میں سوار 3 افراد نے لڑکی کو رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی ایک دوست کیساتھ نوکری کیلئے انٹرویو دینے گئی جس کے بعد دوست نے اسے ایک مال کے باہر چھوڑا جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا۔ اغوا کار جنسی درندے زیادتی کے بعد لڑکی کو اپنا نمبر دے کر فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر لگے کیمروں کو چیک کیا جا رہا ہے۔ جبکہ لڑکی کو جو نمبر دیے گئے انہیں بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا جائے گا،تاہم جائے وقوع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا جس کے بعد کیس مزید آگے بڑھے گا۔ اس دلخراش واقعے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید غم و غصے پایا جا رہا ہے۔ لوگوں کو کہنا ہے کہ پہلے لاہور میں موٹروے جیسے محفوظ مقام پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور اب کراچی میں کلفٹن جیسے محفوظ ترین علاقے میں بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی۔
کراچی کلفٹن میں 22 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی، دوران تفتیش دل دہلا دینے والے شرمناک انکشافات، افسوس ناک خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
862












