جھنگ فرنٹ ڈیسک پر فرائض سر انجام دینے والا تمام اسٹاف اپنی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک
جھنگ (سٹار نیوز آن لائن )ڈی پی او جھنگ نے فرنٹ ڈیسک کے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے سٹاف کو ہدایات دیں۔میٹنگ میں ضلع ہذا کے فرنٹ ڈیسک سٹاف نے شرکت کی۔فرنٹ ڈیسک سٹاف سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کا کہنا تھا کہ فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ پولیس فورس کے مجموعی تشخص کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے لہٰذا فرنٹ ڈیسک پر فرائض سر انجام دینے والا تمام اسٹاف اپنی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو بہترسے بہتربناتے ہوئے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت اور لگن سے عمل پیرا رہیں۔
رپورٹ
چوہدری شوکت علی نصرت سٹار نیوز آن لائن جھنگ












