ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر لائیسنسنگ کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے لائیسنس کے نظام کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کے لیئے آن لائن مانیٹنرنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

بھکر (سٹار نیوز آن لائن)تفصیلات کے مطابق DPO بھکر نے لائیسنسنگ کے نظام کو مکمل ڈیجیٹیلائزڈ کر دیا ہے لائیسنس کے نظام کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کے لیئے آن لائن مانیٹرنگ کے نظام متعارف کر دیا ہے دوران ٹیسٹ تمام تر انتظامات کو CCTV کیمروں کے ذریعہ مانیٹر کیا جائے گا اور مکمل ٹیسٹ کی ریکارڈنگ محفوظ رکھی جائے گی۔کمپیوٹرائزڈ سائن (ٹریفک اشارے) ٹیسٹ پاس کرنے والے اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو لائیسنس جاری کیا جائے گا۔عوام الناس کی آسانی کے لیئے ڈرائیونگ لائیسنس سے متعلقہ فارم ہائے (فارم A، فارم B, فارم D اور فارم ٹیسٹنگ شیٹ وغیرہ)خدمت مرکز بھکر پر مفت مہیا کیئے جائیں گے اس مقصد کے لیئے اہلکار تعینات کر دیا گیا ہے مزید برآں اگر کوئی امیدوار فارم وغیرہ پُر نہ کر سکتا ہے تو متعینہ اہلکار فارم پُر کر کے مہیا کرے گا۔ ڈارئیونگ ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے مزید لائینسنس برانچ کے ٹیلی فون نمبر 510356-0453 پر رابطہ کر کے ٹیسٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں

ٍ