سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، سواری بن کر رکشہ لوٹنے والا گروہ گرفتار، تین لاکھ روپے مالیت کا رکشہ واسلحہ برآمد مقدمہ درج
سرگودھا (سٹار نیوز آن لائن )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال عارف حسین نے سب انسپکٹرآصف سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان شاہد اقبال ولد منظور احمد،محمد جاوید ولد جعفر علی اور محمد ذیشان ولد منظور احمد اقوام مسلم شیخ سکنائے چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان نے گزشتہ ماہ لاری اڈا ساہیوال سے سواری بن کر رکشہ ڈرائیور محمد ذیشان سکنہ شمس آباد ساہیوال کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کی اور رکشہ مالیتی3لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناصرف ملزمان کو گرفتارکیا بلکہ چھینا گیا رکشہ برآمدکرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ طلحہ زبیر سٹار نیوز سرگودھا












