چہلم حضرت امام حسینؓ۔۔۔!! ملک کے بڑے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی( سٹار نیوز ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی وٹی فکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، صحافیوں، خواتین، بزرگ اور 12 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی نقص امن کے خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے












