گڑھ مہاراجہ یونین کونسلز سیکریٹریز کااجلاس۔اسدخان بدھ اسٹٹنٹ کمشنر کاخطاب

گڑھ مہاراجہ( سٹار نیوز آن لائن )اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نے تحصیل احمد پور سیال کے فیلڈ آفیسرز/سیکریٹری یونین کونسلز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری یونین کونسلز کو درج ذیل ہدایات کی گئیں:
1۔ عوام کو بر وقت پیدائش واموات اور میرج سرٹیفکیٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔2۔ نکاح خوان/ نکاح رجسٹرار کا ڈیٹا مرتب کیا جائے تاکہ صرف کوالیفائید افراد کو لائسنس جاری کیا جائے۔3۔ پیدائش کا اندراج کرنے والے والدین کو پابند کیا جائے کہ محکمہ صحت سے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔اس اقدام سے پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز