بریکنگ نیوز
۔آئی جی پنجاب نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں اور آن کے سر پرستوں کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے

لاہور(سٹار نیوز آن لائن )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور اے این ایف معاشرے سے منشیات کی برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے باہمی کوارڈی نیشن سے جوائنٹ آپریشنز کریں تاکہ بڑے مگر مچھوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے سمگلروں کے صفائے کا عمل تیز سے تیز تر ہوسکے، منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے جبکہ ڈرگ کوٹہ کا غلط استعمال کرنے والی فیکٹریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے . تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی او زاور ڈی پی اوز کے نام جاری مراسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے مستقل خاتمے کو یقینی بنا کر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے تاکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر اس لعنت کا جڑسے خاتمہ کیا جاسکے .