وزیراعظم عمران خان کا 68واں یومِ پیدائش، سوشل میڈیا پر جشن
اسلام آباد :(سٹار نیوز ) وزیراعظم عمران خان ارسٹھ برس کے ہوگئے، سالگرہ کے دن کا آغاز ہوتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام نے وزیراعظم کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے، ٹوئٹرپر “ہیپی برتھ ڈے خان صاحب” اور ’’ہیپی برتھ ڈے پی ایم آئی کے‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مداحوں کی جانب سےسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، عوام نے اپنے وزیراعظم کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، کسی نے بانوے کے ورلڈکپ کی تصاویر شیئر کیں تو کسی نے عمران خان کے بچپن سے آج تک کی یادگار تصاویرسوشل میڈیا پر ڈالیں، یاد رہے کہ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو پاکستان کو ورلڈکپ کا فاتح بنایا اور جب سماجی میدان میں قدم رکھا تو کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اسپتال بنایا،
وزیراعظم عمران خان کا 68واں یومِ پیدائش، سوشل میڈیا پر جشن، مزید تفصیلات جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں
1180











