دین میں جبر نہیں، اپنے عقیدے اور مسلک کی تبلیغ زبردستی نہیں کر سکتے۔اولیاء و صوفیاء کا طریقہ تبلیغ آج کے علماء کے لئے مشعل راہ ہے،صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
عرس کی دوسری نشست سے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،پیر سید حبیب عرفانی،پیر محبوب کوریجہ، صفدر شاہ گیلانی،پیر ناصر جمیل ہاشمی،صاحبزاد مصطفی اشرف،علامہ عبدالغفور الوری،قاری نصیر نورانی، مفتی تصدق حسین و دیگر قائدین کا خطاب
الشاہ خواجہ محمد رکن الدین الوری و مفتی محمد محمود الوری اللہ کے برگزیدہ بزرگوں نے ہمیشہ امن و سلامتی کا راستہ اختیار کرکے د ِ ین اسلام کی تبلیغ کی، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر
لاہور( سٹار نیوز آن لائن ) برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشواحضرت الشاہ خواجہ محمد رکن الدین الوری رحمتہ اللہ علیہ و قطب وقت الشاہ خواجہ مفتی محمد محمود الوری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی دوسری نشست تقریب سے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں جبر نہیں،کسی بھی شخص کو اپنے عقیدے اور مسلک کی تبلیغ زبردستی نہیں کر سکتے۔ اولیاء اللہ و صوفیاء کرام نے امن و آتشی کے ساتھ اسلام کا درس دیا ان کا طریقہ تبلیغ آج کے علماء کے لئے مشعل راہ ہے۔جو اللہ کے ولیوں کے دامن سے وابستہ ہوجاتے ہیں اللہ اس کا دنیا جہاں میں ذکر بلند کردیتا ہے حضرت شاہ رکن الدین الوری رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعہ کفرستان الور میں اسلام کو عظمت اور عرو ج ملا۔ پیر سید حبیب عرفانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفیاء کرام کی تعلیمات سے امن کا درس ملتا ہے۔ معاشرہ میں امن قائم کرنے کے لئے صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ ہیں۔علامہ عبدالغفور الوری نے کہا کہ الشاہ خواجہ رکن الدین الوری و مفتی محمود الوری نے اپنی نگاہ کرم کی تجلی سے لاکھوں ہندؤں کو مشرف با اسلام کیا۔ انہوں یہ کارنامہ کسی تلوار یا گولی کے سہارے کے بجائے امن ومحبت سے کلمہ حق بلند کیا۔نائب صدر جمعیت علماء پاکستان غلام شبیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو عروج اولیاء اللہ کی جدوجہد سے ملا۔ جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے صدر حافظ نصیر نورانی نے کہاکہ اولیاء کرام کے آستانوں سے دین کی ایسی شمع روشن ہوتی ہیں جس کی روشنی سے عالم فیضیاب ہوتے ہیں۔ شاہ رکن الدین الوریؒ نے کفرستان الورمیں دین کی نایاب شمع روشن کی۔انہوں نے جوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں پھیلتی بے راہ روی سے چھٹکارا پانے کے لئے اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں علماء و مشائخ، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان(نورانی)03453556611,03123015254













