گاڑیوں میں سوار مستقبل کے معماروں سمیت مسافروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار.

ڈیرہ اسماعیل خان( سٹارنیوز)سکولز و مسافر ہائی سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف گاڑیوں میں سوار مستقبل کے معماروں سمیت مسافروں کی زندگیاں خطرے سے دوچار اسکولز و کالجز میں طلباء و طالبات کو لیکر جانے والی گاڑیوں سمیت دوسرے علاقے میں جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں صحت کے ساتھ ساتھ ایل پی جی گیس و پیٹرول گاڑیاں طلباء و طالبات کے لیے خطرہ بن گئیں

روزانہ کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں سمیت سکولز و کالجز میں طباء و طالبات کو لیکر جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز بلاخوف و خطر سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کے دھوئیں سے گاڑیوں میں سوار معصوم بچوں ،طلباء و طالبات سمیت مسافروں کو سانس،دمے پھیپھڑوں و دیگر موذی امراض لاحق ہونے کے خدشات بڑھ چکے ہیں دوسری جانب ایل پی جی گیس اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں سگریٹ نوشی کی وجہ سے بارود کی منظر کشی کرتی دکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے معصوم جانوں کے سروں پر خوف کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں اس حوالے سے بچوں کے والدین نے کہا کہ متعدد بار گاڑیوں کے ڈرائیورز کو سگریٹ نوشی کرنے سے منع کرنے کے باوجود ڈرائیور اپنی روش تبدیل کرنے سے گریزاں ہیں بلکہ بچوں کے لیے گاڑیاں تبدیل کرنے کی دھونس دے کر والدین کو چپ کروا دیتے ہیں جس کی وجہ سے والدین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں والدین سمیت شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر . سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ،موٹروہیکل ایگزامینر ،ڈی ایس پی ٹریفک سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے سکولز و کالجز کی ڈیوٹیاں کرنے والے ڈرائیور جو سیگریٹ نوشی کے مرتکب ہیں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیاہے