الطاف ملک نہ صرف ماہر معیشت بلکہ ایک ادب دوست آفیسر ہیں، رمضان انقلابی
سلطان باہو(امتیازشیخ) الطاف ملک نہ صرف ماہر معیشت بلکہ ایک ادب دوست آفیسر ہیں، رمضان انقلابی۔ تفصیلات کےمطابق آل الائنس پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی صدر صوفی محمد رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر جھنگ ملک الطاف حسین جھنگ دھرتی کاایک قابل فخر سرمایہ ہیں،گورنمنٹ کالج جھنگ کے فارغ التحصیل ہونہار طالب علم رہےہیں اور ادبی وتعلیمی مقابلوں میں سرفرازی کے جھنڈے گاڑتے رہےہیں، پنجاب بھر میں ایک اچھی شہرت کے حامل آفیسرز میں ان کاشمار کیا جاتا ہے ،جھنگ کے اساتذہ ودیگر ملازمین کے لئے ان کی دروازے کھلے ہیں اور بلا جھجھک تمام ملازمین کیلئے ان کی خدمات دستیاب ہیں۔
رپورٹ امتیاز شیخ












