ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم آرائیں کا جرائم پیشہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن
ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ ہڑپہ زید انجم آرائیں کا جرائم پیشہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن
ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ متعدد چور، ڈکیت، منشیات فروش،نوسرباز اور قبحہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد کریمنلز کو دھر لیا۔
ریکارڈی ملزمان کے ساتھ مختلف کریمنلز گینگز کے خلاف کارروائی، بجلی چوروں کی بھی شامت 50 سے زائد ایف آئی آرز کا اندراج۔ زید انجم آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ ہڑپہ سے جرائم کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ معاشرے کا امن تباہ کرنے والے کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔












