شکرگڑھ،باباگرونانک کرتارپور کمپلیکس کےباہر”سانجھی بیٹھک پنجاب دی“کےزیراہتمام مشاعرہ منعقد ہوا
احمدپورسیال جھنگ کےمعروف شاعر ڈاکٹراقبال ندیم ملانہ(گولڈمیڈلسٹ)کی خصوصی شرکت

دربارصاحب باباگرونانک دیو جی کرتار کمپلیکس کےباہر اوپن ائیرمیں ”سانجھی بیٹھک پنجاب دی“کےزیراہتمام مشاعرہ منعقدہواجس میں پاکستان اور ہندوستان مہان پنجابی شعراکرام اور دانشوروں نےحصہ لیا اور اپنا اپناکلام پیش کیا۔ خوب داد سمیٹی ، کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت پنجاب سے سرندر سری، رنجیت آزاد کنجالا ،دریوندرکور ڈھلوں، ثمر جیت گریوال ، نوجوت بھلر ، سریندر کور امرتسر ،اور پنجاب پاکستان سے ڈاکٹراقبال ندیم ملانہ (گولڈمیڈلسٹ) جھنگ ، حنا ہنجرا حانی(ڈسکہ)جاوید کنول موسی پوری،طاہر محمود طاہر، سیٹھ ربنواز ، بوٹا شاکر ، تسنیم قریشی نے اپنے کلام کے ذریعے سماں باندھ دیا۔پنڈال پہنچنے پر بھارتی مہمانوں کا بانی سانجھی بیٹھک پنجاب دی بابا ذوالفقار حسین ہاشمی اور دیگر نے پرتپاک استقبال کیا۔پنجاب جھنگ سےخاص طور پر اخترعلی خان بلوچ ، اینکرپرسن علی امجد چوہدری ، ڈاکٹر منیر ملانہ نے شرکت کی۔مشاعرہ کے بعد سانجھی بیٹھک پنجاب دی کی طرف سے شرکاء کو شیر پنجاب شیلڈ دی گئیں۔بھارتی شعراء نے پاکستان سے ملنے والے پیارکو یادگار قرار دیا اور کرتار پور راہداری کو امن ملن اور سلامتی کی راہداری قرار دیا۔خاص مہمانوں کو سروپا بھی بھی پیش کیےگئے۔پاکستان و بھارت سے تمام شرکاء نے باباذوالفقار حسین ھاشمی اور انکی ٹیم کو ادبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔