ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے سبزی منڈی چنیوٹ کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرمختلف شیڈز اور سٹالز پر گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور ان کی مقدار کو چیک کیا۔انہوں نے بولیوں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پھل یا سبزی کی بے جا اور بلاجواز قیمت بڑھانے کی کوشش نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو بے جامہنگائی کے رجحان سے بچانے کے لئے سبزی منڈیوں میں بولیوں کی نگرانی کی جارہی ہے اور کسی آڑھتی کو بلا جواز قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پرائس لسٹ کی موجودگی و دیگر سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے سبزی منڈی کا تفصیلی دورہ کیا اور دکانداری کے لئے خریداری کرنے والوں سے بولیوں کی شرائط اور معیار کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی منڈیوں میں بولیوں کے عمل کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں ہمہ وقت صفائی ستھرائی اور حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھا جائے اور ڈیوٹی افسران اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی فروٹ منڈیوں کے متواتر دورے کرکے اشیاء کی دستیابی اور بولیوں کو مانیٹر کرنے کا حکم دیا۔اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

رپورٹ: طلحہ شبیر سٹارنیوز چنیوٹ

#اپنا_ضلع_چنیوٹ_نیوز

Govt of Punjab Deputy Commissioner Chiniot Chief Secretary Punjab Mohsin Naqvi